ترکی چارلی ابدو کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گا

0 452

صدر رجب طیب ایردوان نے ہتکِ عزت پر فرانسیسی جریدے چارلی ابدو کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے وکلاء کے ذریعے رجب طیب ایردوان نے جریدے کے خلاف "مکروہ نام نہاد کارٹونز” بنانے پر دعویٰ دائر کیا ہے۔

دارالحکومت انقرہ میں وکیل حسین آئیدن نے جریدے کی انتظامیہ اور کارٹون بنانے والوں کو ناگوار مواد شائع کرنے کا مرتکب ٹھیرایا جو "مجرمانہ توہین” کے زمرے میں آتا ہے اور "آزادئ اظہار” کا احاطہ نہیں کرتا۔

قبل ازیں، سرکاری وکیلوں نے صدر کی توہین پر چارلی ابدو انتظامیہ کے خلاف تحقیق کا آغاز کیا تھا۔ ترک حکام نے انتہائی ناگوار مواد شائع کرنے پر جریدے کی انتظامیہ کی مذمت بھی کی۔

انصاف و ترقی پارٹی کے پارلیمانی گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا تھا کہ انہوں نے تو یہ جریدہ دیکھا تک نہیں اور یہ بھی کہا کہ ہم ایسے دور سے گزر رہے ہیں جب اسلام اور مسلمانوں کے خلاف عدالت اور نبیؐ کی شان میں بے ادبی یورپ میں اور خاص طور پر اس کے رہنماؤں میں کینسر کی طرح پھیل رہی ہے۔

انہوں نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل ماکرون پر کڑی تنقید کی، جنہوں نے کارٹونز کا دفاع کیا ہے اور ساتھ ہی اسلاموفوبیا اور مسلمانوں پر مظالم کے لیے سازگار ماحول بنایا ہے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: