ترکوں نے یورپ سے پہلے عورت کو ووٹ کا حق دیا تھا، صدر ایردوان

0 1,293

صدر رجب طیب ایردوان نے اتوار کے روز ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ترکی نے 1934ء میں ملک کی خواتین کو ووٹ ڈالنے اور منتخب ہونے کا حق یورپی ممالک سے بہت پہلے دیا تھا۔

مکمل ویڈیو بیان ترجمہ اور وائس اور کے ساتھ یہاں دیکھیں:

انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ اگرچہ انہیں یہ حقوق میسر ہو گئے تھے لیکن ترک خواتین نے اپنے حقوق کا استعمال ان کی پارٹی کے برسراقتدار آنے کے بعد آزادانہ طور پر شروع کیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح ترک خواتین کو ان کے لباس کی بنیاد پر "علیحدہ” کرنے والوں نے انہیں اپنے آئینی حقوق، خاص طور پر منتخب ہونے کا حق استعمال کرنے سے روک دیا تھا۔

آق پارٹی کے اقتدار میں آنے سے پہلے سر پر اسکارف پہننے والی خواتین کو سرکاری تقریبات اور عہدوں سے روک دیا گیا تھا۔ اس پالیسی کو آق پارٹی کی حکومت نے ختم کر دیا۔

 

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: