ترکی وہ ملک بن چکا ہے جو اپنے دوست اور اتحادی ممالک کی ضروریات بھی پوری کر سکتا ہے، صدر ایردوان
نئے ASELSAN سسٹمز کی لانچ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی ایسا ملک بن چکا ہے جو اپنے ساتھ دوست اور اتحادی ممالک کی ضروریات بھی پوری کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم ان 10 ممالک میں شامل ہیں جو اپنے جنگی بحری جہاز ڈیزائن اور تیار کر سکتے ہیں اور ان کی مرمت بھی کر سکتے ہیں۔ جہاں تک UAVs، UCAVs اور TUAVs کی پیداوار کی بات ہے، ہم دنیا کے 3-4 ممالک میں شامل ہیں۔ آج ترکی وہ ملک بن چکا ہے جو تمام مسائل اور عالمی سپلائرز کی جانب سے لگائی گئی علانیہ اور خفیہ پابندیوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔”
صدر رجب طیب ایردوان نے ASELSAN کے نئے سسٹمز کی لانچ اور تنصیبات کے آغاز کے لیے ASELSAN گول باشی کیمپس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔
گزشتہ 18 سال کے دوران ترکی کو دفاعی صنعت میں مکمل طور پر خود مختار بنانے کے لیے کیے گئے کام کی جانب توجہ دلاتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "2002ء میں 62 دفاعی صنعت کے منصوبے کیے جا رہے ہیں، ہم آج ایک ایسی دفاعی صنعت رکھتے ہیں کہ جہاں تقریباً 700 منصوبے حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں۔ ہم نے پچھلے پانچ سالوں میں ہی لگ بھگ 350 منصوبے لانچ کیے ہیں تاکہ اپنے ملک کو درپیش حملوں کے خلاف لڑ سکیں۔ ہم نے اپنی دفاعی صنعت کے منصوبوں کا بجٹ 5 ارب سے 60 ارب ڈالرز تک پہنچا دیا ہے۔ اس عہد کے دوران اس سیکٹر میں کام کرنے والی ہماری کمپنیوں کی تعداد بھی 56 سے 1,500 تک پہنچ چکی ہے۔ سیکٹر کی کُل مالیت بھی 1 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 11 ارب ڈالرز ہو گئی ہے۔”
"ترکی وہ ملک بن چکا ہے جو عالمی سپلائرز کی جانب سے پیدا کردہ تمام رکاوٹوں کو عبور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے”
ترکی کی دفاعی و ہوا بازی کی برآمدات 248 ملین سے لگ بھگ 3 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے، اس کی بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ہمارے سات ادارے دنیا کے ٹاپ 100 دفاعی اداروں کی فہرست میں موجود ہیں۔ صرف گزشتہ پانچ سالوں میں ہی ہمارے پانچ مزید ادارے اس فہرست کا حصہ بنے ہیں۔”
اس امر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ترکی ایسا ملک بن چکا ہے جو اپنے ساتھ دوست اور اتحادی ممالک کی ضروریات بھی پوری کر سکتا ہے، صدر ایردوان نے مزید کہا کہ "ہم ان 10 ممالک میں شامل ہیں جو اپنے جنگی بحری جہاز ڈیزائن اور تیار کر سکتے ہیں اور ان کی مرمت بھی کر سکتے ہیں۔ جہاں تک UAVs، UCAVs اور TUAVs کی پیداوار کی بات ہے، ہم دنیا کے 3-4 ممالک میں شامل ہیں۔ آج ترکی وہ ملک بن چکا ہے جو تمام مسائل اور عالمی سپلائرز کی جانب سے لگائی گئی علانیہ اور خفیہ پابندیوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔”
صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی اپنی سرحدوں کے اندر اور سرحدوں سے باہر بھی امن و امان کے لیے باآسانی انسداد دہشت گردی کے آپریشنز کر سکتا ہے۔ "یہ سب کچھ دفاعی صنعت میں ترقی کی بدولت ممکن ہوا ہے۔”