ترکی وباء سے نبٹنے والے دنیا کے کامیاب ممالک میں شامل ہے، صدر ایردوان

0 824

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے سکاریہ میں آق پارٹی کے صوبائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "ترکی وباء سے نبٹنے والے دنیا کے کامیاب ممالک میں شامل ہے، اس وباء کو صحت کے شعبے کا سب سے بڑا صدی کا بحران قرار دیا گیا تھا۔ ہم نے کسی بھی شعبے میں صحت کی دیکھ بھال سے لے کر سپلائی چین تک، عوامی استحکام سے معاشرتی ریلیف پیکیج تک اور پیداوار سے تعلیم تک کسی بھی شعبہ میں کسی قسم کی کوتاہی یا انتشار کی اجازت نہیں دی ہے”۔

آق پارٹی کے چئیرمین اور ترک صدر رجب طیب ایردوان نے سکاریہ میں آق پارٹی کے صوبائی اجلاس سے خطاب کیا۔

صدر ایردوان نے ٹرانسپورٹ، توانائی اور ہاؤسنگ کے شعبوں میں جاری میگاپروجیکٹس کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا: "ہر قسم کے حملوں کے باوجود معاشی استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے ہم نے برآمدات، پیداوار اور صنعت میں نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔آج اعلان کردہ جون کے برآمدی اعدادوشمار نے ایک بار پھر ترکی کی پیداواری صلاحیت اور اس کے نجی شعبے کی حرکیات کو ثابت کیا ہے۔ جون میں ہماری برآمدات میں سال بہ سال 47 فیصد اضافے کے ساتھ 19.8 بلین ڈالر تک اضافہ ہوا ہے”۔

وبائی مرض کے خلاف جنگ میں ترکی کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا: "ڈیڑھ سال قبل کورونا وائرس وبائی امراض پھیلنے کے بعد سے جو کچھ ملک میں ہورہا ہے وہ خود ہی یہ بتانے کے لیے کافی ہے کہ 2002 کے بعد سے ترکی نے کون سا سفر طے کیا ہے۔ ترکی وباء سے نبٹنے والے دنیا کے کامیاب ممالک میں شامل ہے، اس وباء کو صحت کے شعبے کا سب سے بڑا صدی کا بحران قرار دیا گیا تھا۔ ہم نے کسی بھی شعبے میں صحت کی دیکھ بھال سے لے کر سپلائی چین تک، عوامی استحکام سے معاشرتی ریلیف پیکیج تک اور پیداوار سے تعلیم تک کسی بھی شعبہ میں کسی قسم کی کوتاہی یا انتشار کی اجازت نہیں دی ہے”۔

 

تبصرے
Loading...