ترکی نے تعلیم سے صحت اور ٹرانسپورٹیشن سے توانائی تک ہر شعبے میں زبردست پیش قدمی کی ہے، صدر ایردوان

0 360

دینیزلی، مرسین اور عشاق میں آق پارٹی کی 7 ویں عمومی صوبائی کانگریسز سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم نے ترکی میں تعلیم سے صحت، ٹرانسپورٹیشن سے توانائی، کھیل سے سماجی امور تک ہر شعبے میں زبردست پیش قدمی کی ہے۔ اپنی باوقار اور پرعزم پالیسیوں کی بدولت، جن میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں، اپنی سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا، اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر مظلوموں کی مدد کرنے کے لیے ہاتھ بڑھانا شامل ہیں، ہم نے ملک کو وقار کو بڑھایا ہے۔”

صدر اور انصاف و ترقی (آق) پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے دینیزلی، مرسین اور عشاق میں آق پارٹی کی 7ویں عمومی صوبائی کانگریس سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کیا۔

ترکی کی حال ہی میں زبردست ترقی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ” ہم نے ترکی میں تعلیم سے صحت، ٹرانسپورٹیشن سے توانائی، کھیل سے سماجی امور تک ہر شعبے میں زبردست پیش قدمی کی ہے۔ اپنی باوقار اور پرعزم پالیسیوں کی بدولت، جن میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں، اپنی سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا، اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر مظلوموں کی مدد کرنے کے لیے ہاتھ بڑھانا شامل ہیں، ہم نے ملک کو وقار کو بڑھایا ہے۔ ہم نے اپنے شہریوں کے معیارِ زندگی کو بھی کہیں بڑھا دیا ہے اور ساتھ ہی ان کے عالمی نقطہ نظر کو بھی وسیع کیا ہے۔”

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: