ترکی آفات سے نمٹنے کے لیے دنیا کا تیز ترین، مؤثر ترین اور عملی نظام رکھتا ہے، صدر ایردوان

0 256

ازمیر میں زلزلہ متاثرین کو مکانات کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "ہمارا ملک قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے دنیا کا تیز ترین، مؤثر ترین اور عملی نظام رکھتا ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ مختلف مقامات پر آفات کے بعد لوگوں کو مدد کے لیے مہینوں انتظار کرنا پڑتا ہے، یہاں تک کہ یورپ اور امریکا جیسے ترقی یافتہ ممالک میں ہے۔ لیکن دوسری جانب ہم منٹوں میں تلاش اور ریسکیو کارروائیاں کرنے، گھنٹوں میں امدادی کوششوں کا آغاز کرنے، دنوں میں ملبہ ہٹانے اور سال کے اندر اندر نئی عمارات تعمیر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے ازمیر میں زلزلہ متاثرین کو مکانات کی فراہمی کی تقریب کے موقع پر شہریوں سے خطاب کیا۔

ازمیر زلزلے میں جانوں سے ہاتھ دھونے والے شہریوں کو یاد کرتے ہوئے صدر نے ان کے خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کیا۔

"زلزلے کے بعد ابتدائی لمحات سے ہی ہم اپنے شہریوں کے شانہ بشانہ رہے”

صدر ایردوان نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ "اللہ ہمارے ملک اور ہماری قوم کو ایسی آفات سے محفوظ رکھے۔ زلزلے کے فوراً بعد ابتدائی لمحات سے ہی ہم بحیثیت ریاست اور حکومت متاثرہ شہریوں کے شانہ بشانہ رہے۔ ہم نے تلاش اور ریسکیو سے لے کر ملبہ ہٹانے کی کوشش تک ہر مرحلے کی قریب سے نگرانی کی۔ اپنے وزرا کے ذریعے تمام متعلقہ محکموں نے بالخصوص ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (AFAD)، نیشنل میڈیکل ریسکیو ٹیم (UMKE) اور ہلالِ احمر اور ہماری غیر سرکاری انجمنوں نے نہ صرف ازمیر کے زخموں پر مرہم رکھا، بلکہ اس کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات بھی اٹھائے۔”

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ "ہمارا ملک قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے دنیا کا تیز ترین، مؤثر ترین اور عملی نظام رکھتا ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ مختلف مقامات پر آفات کے بعد لوگوں کو مدد کے لیے مہینوں انتظار کرنا پڑتا ہے، یہاں تک کہ یورپ اور امریکا جیسے ترقی یافتہ ممالک میں ہے۔ لیکن دوسری جانب ہم منٹوں میں تلاش اور ریسکیو کارروائیاں کرنے، گھنٹوں میں امدادی کوششوں کا آغاز کرنے، دنوں میں ملبہ ہٹانے اور سال کے اندر اندر نئی عمارات تعمیر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔”

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: