ترکی بیجوں کی پیداوار میں دنیا کا اہم ترین ملک بن سکتا ہے، خاتونِ اول امینہ ایردوان

0 524

‏”Ancestral Seed Project” کے تشہیری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خاتونِ اول امینہ ایردوان نے کہا کہ ” Ancestral Seed Project ظاہر کرتا ہے کہ ہم زراعت کو قومی خود مختاری کی اہم کنجی سمجھتے ہیں۔ ترکی بیجوں کی پیداوار میں دنیا کا نمایاں ترین ملک بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امید ہے کہ جلد ہی ہم ترکی میں صرف مقامی پیداوار ہی دیکھیں گے۔”

خاتونِ اول امینہ ایردوان نے انقرہ میں "Ancestral Seed Project” کے لیے تشہیری اجلاس سے خطاب کیا۔

"تقریباً 800 ملین افراد غذائی کمی کا شکار ہیں”

دنیا میں تقریباً 800 ملین افراد کے غذائی کمی کا شکار ہونے اور 2050ء تک عالمی آبادی9.7 ارب تک جا پہنچنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امینہ ایردوان نے کہا کہ "مستقبل میں مقامی زراعت نہ رکھنے والے ممالک قحط سالی کے ہاتھوں تباہ ہو جائیں گے۔ زرعی طور پر خود مختار ممالک ہی ایسے ہوں گے جو جنگوں، ماحولیاتی مسائل، خشک سالیوں اور قدرتی آفات جیسے بحرانوں سے بچ پائیں گے ۔ بالفاظِ دیگر بیج کا مطلب ہے لائف انشورنس۔ اس لیے ہمیں زراعت کو کہیں وسیع تناظر میں دیکھنا اور سمجھنا چاہیے۔ Ancestral Seed Project ظاہر کرتا ہے کہ ہم زراعت کو قومی خود مختاری کی اہم کنجی سمجھتے ہیں۔ ترکی بیجوں کی پیداوار میں دنیا کا نمایاں ترین ملک بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امید ہے کہ جلد ہی ہم ترکی میں صرف مقامی پیداوار ہی دیکھیں گے۔”

تبصرے
Loading...