ترکی آزادانہ پالیسیاں مرتب کرنے کی طاقت و صلاحیت رکھتا ہے، صدر ایردوان

0 152

مینیمن-علی آغا-چاندرلی ہائی وے کے افتتاح کے موقع پر صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "ترکی آزادانہ پالیسیاں مرتب کرنے اور اُن کے عملی نفاذ کی طاقت اور صلاحیت رکھتا ہے۔ جن مسائل کا ہمیں سامنا ہے، ان سے نمٹنے کے لیے ہم نے اپنی سیاسی و سفارتی، اور ضرورت پڑنے پر عسکری طاقت کا بھی، بہترین استعمال کیا۔ مذاکرات کی میز پر اور میدانِ عمل میں حالات بدلنے کے لیے جو کچھ ضروری ہوا، ہم نے کیا اور اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے صوبہ ازمیر میں مینیمن-علی-آغاز-چاندرلی ہائی وے کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ترکی آزادانہ پالیسیاں مرتب کرنے اور اُن کے عملی نفاذ کی طاقت اور صلاحیت رکھتا ہے۔ جن مسائل کا ہمیں سامنا ہے، ان سے نمٹنے کے لیے ہم نے اپنی سیاسی و سفارتی، اور ضرورت پڑنے پر عسکری طاقت کا بھی، بہترین استعمال کیا۔ مذاکرات کی میز پر اور میدانِ عمل میں حالات بدلنے کے لیے جو کچھ ضروری ہوا، ہم نے کیا اور اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے۔”

افتتاحی تقریب کے بعد صدر ایردوان نے ازمیر کے اضلاع قی نیق اور برگاما کا دورہ کیا اور وہاں شہریوں سے خطابات کیے۔

بعد ازاں صدر نے ازمیر کے ضلع کمال پاشا میں ایک سیرامک ٹائل فیکٹری کا افتتاح کیا۔

تبصرے
Loading...