ترکی کروناوائرس کی وباء کو شکست دینے کی طاقت اور صلاحیت رکھتا ہے، ایردوان

0 281

وڈیو کانفرنس کے ذریعے میئرز سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم بغیر کسی افراتفری کے دانشمندانہ، متوازن اور حقیقی اقدامات اٹھاتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اللہ کے فضل سے ترکی کروناوائرس کی وباء کو شکست دینے کی طاقت و صلاحیت رکھتا ہے۔ ہماری قوم اس پریشان کن صورت حال پر غالب آئے گی ویسے ہی جیسے ہم نے ماضی میں درپیش مسائل کا سامنا کیا اور جلد ہی روشن، آسودہ اور پرامن دن پائیں گے۔”

صدر مملکت اور انصاف و ترقی (آق) پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے نے استنبول سے بذریعہ وڈیو کانفرنس میئرز سے خطاب کیا۔

"ہماری قوم اس مشکل صورت حال پر غالب آئے گی”

صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم نے سائنس بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں فیصلے کیے ہیں۔ ترکی میں حقائق کی روشنی میں اور اپنی ضروریات کے مطابق کوششیں کی جا رہی ہیں۔ دنیا بھر میں تقریباً 10 لاکھ کیسز سامنے آ چکے ہیں اور لگ بھگ 50 ہزار اموات ہو چکی ہیں۔ ترکی میں حالات دیگر ملکوں کے مقابلے میں نسبتاً بہتر ہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ یہ پھر بھی بہت زیادہ ہیں۔”

صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم بغیر کسی افراتفری کے دانشمندانہ، متوازن اور حقیقی اقدامات اٹھاتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اللہ کے فضل سے ترکی کروناوائرس کی وباء کو شکست دینے کی طاقت و صلاحیت رکھتا ہے۔ ہماری قوم اس پریشان کن صورت حال پر غالب آئے گی ویسے ہی جیسے ہم نے ماضی میں درپیش مسائل کا سامنا کیا اور جلد ہی روشن، آسودہ اور پرامن دن پائیں گے۔”

صدر ایردوان نے زور دیا کہ "ہماری قوم کی سب سے بڑی طاقت ہمارا اتحاد و یگانگت ہے۔ ہم سب ایک نہ نظر آنے والے دشمن کا مقابلہ کر رہے ہیں جو ہمارے ملک و قوم کے مستقبل اور ان کی زندگیوں کے لیے خطرناک ہے۔ اس دشمن کا نام کروناوائرس ہے۔ ہم اتحاد کے ذریعے ہی اس دشمن کو شکست دے سکتے ہیں۔ اگر مل جل کر اقدامات اٹھائیں تو ہم اس خطرے سے نمٹ سکتے ہیں۔”

تبصرے
Loading...