سیلاب زدہ یونان کی مدد کو تیار ہیں: ترک وزارت خارجہ
ترک وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ یونان کی ہر ممکن امداد کے لیے تیار ہیں۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں یونان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں پڑوسی ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔
بیان میں گزشتہ روز آنے والی طغیانی سے جان و مال کے زیاں پر اظہار افسوس بھی کیا گیا ہے۔ ترک وزارت نے سانحے میں جان گنوا بیٹھنے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی امید بھی ظاہر کی ہے۔
یاد رہے کہ یونان میں گزشتہ روز آنے والے سیلاب میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ سیلاب یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں بھی بڑی تباہی کا باعث بنا ہے۔