ترکی، بیت المقدس کی آزادی کی جنگ کا اگلا مرحلہ اقوام متحدہ میں لڑے گا

0 265

جمعہ کے روز ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی امریکی صدر ٹرمپ کے غیر قانونی فیصلے کے تنسیخ کے لیے اس جدوجہد کا اگلہ مرحلہ اقوام متحدہ میں لڑے گا۔ کیونکہ اس فیصلہ کے خلاف عالمی کمیونٹی نے بہترین ردعمل دیا ہے ہم چاہیں گے کہ وہ ہمارا ساتھ دیں۔

ترک صدر نے مرکزی اناطولین شہر قونیا میں قدس ریلی سے وڈیو خطاب کیا اور کہا کہ ترکی پہلے چاہے گا کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل ٹرمپ کے فیصلے کو منسوخ کر دے اور اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام ہو جاتی ہے تو اس معاملے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں لایا جائے گا۔

ہم القدس میں رہنے والے بھائیوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔ ہم اقوام متحدہ میں امریکی فیصلے کو کالعدم قرار دلوانے کے لیے کوششوں کا آغاز کر رہے ہیں۔ دنیا میں کوئی ملک قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان دنیا کا ردعمل کسی انتقام کی چاہت نہیں ہے بلکہ ‘عدل کی جدوجہد’ ہے۔

ترکی کی اس جدوجہد کے پہلے مرحلے میں اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس استنبول میں ہوا جس میں بیت المقدس کو مقبوضہ فلسطین کا دارالحکومت قرار دیا گیا تھا۔

تبصرے
Loading...