ترکی-لیبیا بحری معاہدے سے اقوامِ متحدہ کو آگاہ کر دیا گیا

0 363

ترکی نے لیبیا کے ساتھ بحری حدود طے کرنے کے معاہدے کے اقوامِ متحدہ میں اندراج کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت جمع کروا دی ہے۔

ترک پارلیمان نے رواں ہفتے مشرقی بحیرۂ روم میں دونوں ممالک کی بحری حدود طے کرنے کے حوالے سے ترکی اور لیبیا کے مابین طے پانے والے معاہدے کی توثیق کی۔

27 نومبر کو ترکی اور لیبیا کے حکومت نے دو طرفہ یادداشت پر دستخط کیے تھے۔

یادداشت مشرقی بحیرۂ روم میں ترکی کے حقوق پر اصرار کرتا ہے کہ یونانی قبرص انتظامیہ کی جانب سے یک طرفہ طور پر مشرقی بحیرۂ روم کے علاقے میں تیل و گیس کی تلاش کے مقابلے میں ترک جمہوریہ شمالی قبرص بھی اس علاقے کے وسائل پر حق رکھتا ہے۔

تبصرے
Loading...