ترکی قابلِ تجدید توانائی میں سرفہرست ملکوں میں سے ایک ہے، صدر ایردوان

0 263

نو تعمیر شدہ ہائیڈروالیکٹرک پاور پلانٹس کی افتتاحی تقریب سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "توانائی کے شعبے میں ہماری سرمایہ کاری کا بڑا حصہ قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں گیا ہے۔ ہم آج کل اٹھائے جانے والے اقدامات میں قابلِ تجدید توانائی بھی شامل رکھتے ہیں۔ ہم قابلِ تجدید توانائی میں معروف ممالک میں سے ایک ہیں۔ قابلِ تجدید توانائی کی تنصیب شدہ گنجائش کے اعتبار سے ہم دنیا میں 13 ویں اور یورپ میں چھٹے نمبر پر ہیں۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے نو تعمیر شدہ ہائیڈروالیکٹرک پاور پلانٹس کی افتتاحی تقریب سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کیا۔

صدر نے کہا کہ زبردست جدوجہد اور کوششوں نے توانائی سرمایہ کاری پر مثبت اثرات مرتب کیے، جس سے اعتماد کا ماحول پیدا ہوا۔ انہوں نے ترکی کے ڈرلنگ بحری جہازوں فاتح اور یاوُز کی جانب سے سمندروں میں ڈرلنگ کی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "ہم نے وطنِ عزیز کے خلاف بچھائی گئی بساط اور جال ناکام بنا دیے ہیں، خاص طور پر مشرقی بحیرۂ روم میں۔ مشرقی بحیرۂ روم کے بعد ہم نے بحیرۂ اسود میں تلاش اور ڈرلنگ کی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ ہم بین الاقوامی قوانین کے تحت ملنے والے اپنے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے اور اپنا کام جاری رکھیں گے۔”

توانائی کے شعبے میں ترکی کی سرمایہ کاری پر بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "توانائی کے شعبے میں ہماری سرمایہ کاری کا بڑا حصہ قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں گیا ہے۔ ہم آج کل اٹھائے جانے والے اقدامات میں قابلِ تجدید توانائی بھی شامل رکھتے ہیں۔ ہم قابلِ تجدید توانائی میں معروف ممالک میں سے ایک ہیں۔ قابلِ تجدید توانائی کی تنصیب شدہ گنجائش کے اعتبار سے ہم دنیا میں 13 ویں اور یورپ میں چھٹے نمبر پر ہیں۔”

تبصرے
Loading...