700 ٹن سامان کے ساتھ نیکی کی ٹرین افغانستان جائے گی، ایردوان

0 1,219

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا ہے کہ 10 ترک این جی اوز کے تعاون کے ساتھ ترک سرکاری ادارہ آفاد ایک نیکی کی ٹرین افغانستان لے جائے گا جس میں 700 ٹن وزن پر مشتمل خوراک، کپڑے، طبی اور ہنگامی ضروریات کا سامان ہو گا۔

ویڈیوز کے لیے آر ٹی ای اردو یو ٹیوب چینل سبسکرائب کریں "کلک"

چودہ ملین افغان شہری بھوک کا شکار ہیں۔ ملک میں جاری اقتصادی بحران اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث لاکھوں افغان شہری قحط سالی کا سامنا کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں رواں سال کے دوران خشک سالی کے سبب لاکھوں شہری بھوک و افلاس کا شکار ہو سکتے ہیں، جس سے ملک میں مزید عدم استحکام کا خدشہ ہے۔

افغانستان میں کرپشن اور خشک سالی کے سبب لاکھوں عام شہری شدید قحط کا شکار ہوچکے ہیں اور صوبہ بغلان میں درجنوں افراد بھوک سے مررہے ہیں۔

صوبہ سرپل سے اطلاعات ہیں ہیں سینکڑوں خاندان بھوک اور افلاس کی وجہ سے ترک وطن کرکے دوسرے علاقوں کی طرف ہجرت کررہے ہیں۔

متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر ان کی مدد نہ کی گئی تو درجنوں بچے جان کی بازی ہار سکتے ہیں۔افغان پناہ گزین کونسل کے سربراہ عبدالغفور کا کہنا ہے کہ ہم کابل حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر سرپل اور بغلان کے علاقوں میں  اشیائے خورد ونوش بھیجے تاکہ درجنوں معصوم بچوں کی جانیں بچائی جاسکے۔

افغانستان میں امن و استحکام کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے، صدر ایردوان

ماہرین موسمیات کی ایک پیشین گوئی کے مطابق اس شورش زدہ ریاست میں خشک سالی کے سبب رواں موسم کی فصل پر نمایاں منفی اثر پڑاہے۔ دوسری جانب عالمی سطح پر اناج کی بلند قیمت بھی صورتحال کو مزید سنگین بنا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کا شمار پہلے ہی ان ممالک میں ہوتا ہے، جہاں خوراک کی یقینی فراہمی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق طویل المدتی منصوبے کے تحت افغانستان میں آبپاشی کے نظام کو بہتر بنا کر صورتحال پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق تنازعات کی وجہ سے شدید متاثرہ علاقوں میں لاکھوں افراد مشکلات کا شکار ہیں۔ تنازعات کے علاوہ بھوک میں اضافے کی ایک وجہ خشک سالی بھی ہے، جس کی وجہ سے فصلیں برباد ہو چکی ہیں۔ ان علاقوں میں بچے خوراک کی شدید قلت کا شکار ہیں۔

 

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: