ترکی ایک پُر کشش مقام بننے کی سمت ابتدائی قدم اٹھا رہا ہے، صدر ایردوان

0 215

آق پارٹی کے پارلیمانی گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "ایک ایسے وقت میں جب عالمی معاشی نظام از سرِ نو تعمیر ہو رہا ہے، ترکی تاریخ میں پہلے سے کہیں زیادہ ایک پُر کشش مقام بننے کی سمت ابتدائی قدم اٹھا رہا ہے۔”

صدر اور انصاف و ترقی (آق) پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے پارٹی کے پارلیمانی گروپ اجلاس سے خطاب کیا۔

اس امر پر زور دیتے ہوئے کہ ترقی یافتہ ممالک کو بھی دوسری جنگ عظیم کے بعد دوسرے بد ترین معاشی بحران کا سامنا ہے، اور سماجی اور سیاسی بحران اس عمل کے بعد ہوگا، صدر ایردوان نے کہا کہ "گزشتہ 19 سال میں ملک میں بنائے گئے مضبوط انفرا اسٹرکچر کی بدولت ہم اپنی پیداوار، برآمدات اور روزگار کے مواقع کے ساتھ الحمد للہ سنگین عالمی منظرنامے میں اچھے مقام پر ہیں۔”

صدر ایردوان نے کہا کہ ” ایک ایسے وقت میں جب عالمی معاشی نظام از سرِ نو تعمیر ہو رہا ہے، ترکی تاریخ میں پہلے سے کہیں زیادہ ایک پُر کشش مقام بننے کی سمت ابتدائی قدم اٹھا رہا ہے۔ اب ہم ایسے دور میں داخل ہو رہے ہیں جو یقینی بنائے گا کہ ہم ڈیزائن، پیداوار، لاجسٹکس اور ماہر افرادی قوت کا مرکز بنیں، صرف خطے میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں۔ مزید مستقل مزاجی، جدوجہد اور ایثار کے ساتھ اس کامیابی کے حصول میں کوئی رکاوٹ نہیں۔”

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: