فرانس میں زبردست مظاہروں کے بعد ترکی نے سفری انتباہ جاری کر دیا
ترکی کی وزارت خارجہ نے فرانس کا سفر کرنے والے مسافروں کو خبردار کیا ہے کیونکہ وہاں اس وقت بڑے پیمانے پر عوامی مظاہرے ہو رہے ہیں۔
فرانسیسی حکومت نے ملکی پیمانے پر ہڑتال کے باوجود پنشن اصلاحات پر کام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے جس کے ساتھ ہی ملک میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام معطل ہو کر رہ گیا ہے۔
اس ہڑتال میں، جو پچھلی جمعرات کو شروع ہوئی تھی، اب تک ہائی اسپیڈ ٹرینیں منسوخ ہو چکی ہیں، پروازیں متاثر ہوئی ہیں اور پیرس کی بیشتر میٹرو بند ہے اور ان سب کا مقصد صدر ایمانوئیل ماکروں کے اصلاحاتی ایجنڈے کو روکنا ہے۔
یہ افراتفری کم از کم منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے کہ جس دن یونینز نے ملکی سطح پر مظاہروں کا اعلان کیا ہے جبکہ گزشتہ دنوں ہونے والی بڑی ریلیوں میں 8,00,000 لاکھ افراد سڑکوں پر آئے تھے۔