امریکی دھمکیاں پاؤں کی ٹھوکر پر، ترک صدر ایردوان نے شمالی شام میں "بہارِ امن” کے نام سے آپریشن کا اعلان کر دیا

0 2,854

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے شمالی شام میں پلان شدہ آپریشن "بہارِ امن” کا اعلان کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن ترک افواج، اپوزیشن "آزاد شامی فوج” کے ساتھ مل کر کریں گے۔

ترک صدر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ” شمالی شام میں پی کے کے/وائے پی جی اور داعش دہشتگردوں کے خلاف آزاد شامی فوج کے ساتھ مل کر "بہارِ امن” کے نام سے آپریشن کا اعلان کر دیا۔ آپریشن کا مقصد شمالی شام میں موجود دہشتگرد پٹی کا خاتمہ اور خطے میں امن اور آتشی قائم کرنا ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ "بہار امن کے ساتھ ہم اپنے ملک کی دشمن دہشتگرد تنظیموں کا خاتمہ کریں گے اور سیف زون کے قیام کی طرف بڑھیں گے تاکہ شامی مہاجرین کو ان کے اپنے گھروں میں بسایا جا سکے”۔

انہوں نے کہا کہ وہ شام کی سالمیت کا احترام کرتے ہیں اور علاقوں کو دہشتگردوں سے آزاد کروائیں گے جن سے بیک وقت نہ صرف شامی آبادی بلکہ ترکی کو خطرات درپیش ہیں۔

 

تبصرے
Loading...