ترکی دنیا کا ایک ایسا ملک بن چکا ہے جہاں صحت کی دیکھ بھال کے اہم مراکز ہیں، ایردوان

0 1,081

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ڈاکٹرز ڈے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "باقی تمام شعبوں میں ترقی کی طرح۔ ترکی نے طبی شعبے میں بھی اپنے دوستوں اور تمام انسانیت کے لیے ترقی کی ہے۔ ہم ایک ایسے مقام پر پہنچے ہیں جہاں عالمی کمیونٹی سے مریضوں کی بڑی تعداد کا استقبال کرتے ہیں۔ آج، ترکی دنیا کا ایک ایسا ملک بن چکا ہے جہاں صحت کی دیکھ بھال کے اہم مراکز ہیں”۔

رجب طیب ایردوان نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کی دعائیں جو طبی شعبے سے منسلک ہیلتھ کئیر ورکز خصوصا ڈاکٹروں کو دیتے ہیں جب وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہیں تو اس کا تقابل کسی مادی کمائی سے نہیں کیا جا سکتا۔ "آپ پر اٹھنے والے ہاتھوں کو معاف کرنا ناممکن ہے۔ وہ دہشتگردوں سے مختلف نہیں ہیں۔ بلکہ ہماری نظر میں وہ اسی مقام پر کھڑے ہیں جہاں دہشتگرد کھڑے ہیں”۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی جواز سے لفظی ہراسمنٹ کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔ پھر ان لوگوں کے خلاف جسمانی تشدد جو انسانوں کی خدمت کرتے ہیں۔ ایردوان نے کہا کہ وہ ڈاکٹروں کے خلاف تشدد کو برداشت نہیں کر سکتے۔

سٹی ہسپتالوں کے انقلابی منصوبے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 شہروں میں ان ہسپتالوں کو ضرور بنایا جائے گا۔ یہ طبی شعبے میں دنیا بھر کے لیے ماڈل ہسپتال بنیں گے۔

تبصرے
Loading...