ترکی کھلی فضاء کا دنیا میں سب سے بڑا میوزیم ہے، رجب طیب ایردوان
سیاحت کے پیشہ وروں اور ماہرین کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ باہر رہنے والے ترکوں کے لیے خصوصی مہم چلا رہے ہیں جس کا نام ہوگا "اپنے پڑوسی کو لاؤ” اور "گھر میں ہی ایک سچی شادی ہوتی ہے” جبکہ ترکی میں رہنے والے غیر ملکیوں کے لیے "یہیں آپ کا کاروبار ہے اور یہیں تمہاری چھٹیاں ہیں” ۔ صدر نے کہا، "خوبصورت دریا، پہاڑ، دریا، سرسبز زمین، درخت، سورج، پھل اور پُرخلوص مسکراہٹیں رکھنے والا ترکی، اس وقت دنیا میں رہنے کے لیے خوبصورت ترین مقام ہے”۔
وزرات ثقافت و سیاحت کے زیر اہتمام "اپنے پڑوسی کو لاؤ” کے نام سے مہم کی افتتاحی تقریب صدارتی کمپلیکس میں منعقد کی گئی۔
سیاحت اسٹریٹجک صنعت ہے
سیاحتی صنعت کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے سیاحت کو اس کے غیر ملکی تجارتی خسارے کو کم کرنے اور معاشی فوائد کی وجہ سے "اسٹریٹجک صنعت” قرار دیا-
حالیہ انتظامیہ کے 14 سالہ دور میں ترکی معیشت اور سیاحتی صنعت ایک دوسرے کے ساتھ ترقی کر رہی ہیں، صدر ایردوان نے بتایا کہ ترکی میں سیاحت کے لیے والوں کی تعداد 13ملین سالانہ سے 40ملین سالانہ تک پہنچ چکی ہے جبکہ سیاحت سے وابستہ آمدنی 12.5ملین ڈالرز سے 31.5ملین ڈالرز تک بڑھ گئی ہے-
صدر نے کہا کہ بڑھتے ہوئے ذرائع اور نئی سہولیات سے مزین نئے مقامات نے سیاحتی صنعت کے مسائل پر قابو پایا ہے- انہوں نے کہا کہ ترکی میں موجود ہوٹل دنیا کے بہترین ہوٹلوں میں سے ہیں-
صدر ایردوان نے وضاحت کے ساتھ بتایا کہ استنبول میں زیر تعمیر ائیرپورٹ، ملک کے 55 ائیرپورٹس، تیزترین ریلوے لائینیں، کھلی موٹرویز اور ہائی ویز جیسی سرمایہ کاری نے ترک سیاحت کو اہم اور بڑے مقام پر پہنچا دیا ہے-
ہم کئی وجوہات سے سیاحتی صنعت کے مستقبل سے پُرامید ہیں
ترکی کی فطری اور تاریخی خوبصورتی کے تحفظ بارے آگاہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا، "کئی وجوہات کی بناء ہم سیاحتی صنعت کے مستقبل بارے پرامید ہیں، سب سے بڑی وجہ تو یہی ہے کہ ریاست اس کی سرپرستی کرتی ہے- باقی صنعتوں کے بجائے سیاحت مختلف طرح سے ملک کی خدمت کرتی ہے اور اس سے حاصل ہونے والا زر ملکی ترقی میں کام آتا ہے”-
ترکی اندر بھی سیاحتی رجحان بڑے پیمانے پر پھیل رہا ہے
انہوں نے ہدف 2023ء جس میں ترکی اپنی خدمات کے بلند معیار، تنوع سے بھرپور مصنوعات، ثقافتی اور تاریخی یکجائی اور بہترین انسانی ذرائع کے استعمال سے پہلے 50بلین ڈالرز کے اور پھر بڑھاتے ہوئے قومی آمدن 86بلین ڈالرز تک لے جائے گا، ہدف کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ترکی کے اندر سیاحت کا رجحان بڑھ رہا ہے، ہم نے اپنے شہریوں میں سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا ہے- یہ ہمارے لیے مسرت کا باعث ہے- یہ سب چیزیں ہمیں اس شعبے کی ترقی کے لیے پرامید بناتی ہیں-
انہوں نے کہا کہ ہم غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 8ملین سالانہ تک لے جانا چاہتے ہیں، اور اس کے لیے تمام ضروری قدم اٹھائیں گے- اسی سلسلے میں وزارتِ ثقافت و سیاحت نے یہ مہمات چلانے کا آغاز کیا ہے- میں یہاں مقامی اور غیر ملکی سیاحوں اور ماہرین سے کہنا چاہوں گا کہ خوبصورت سمندر، دریا، سرسبز زمین، درخت، سورج، پھل اور پُرخلوص مسکراہٹیں ترکی کو اس دنیا میں رہنے کے لیے خوبصورت جگہ بنا دیتی ہیں”-
ترکی کھلی فضاء کا دنیا میں سب سے بڑا میوزیم ہے
منفرد تاریخ، جغرافیہ اور لوگ رکھنے والے ترکی بارے بتائے ہوئے کیا کہ "یہ انفرادیت یہاں کے لوگوں، زمین اور جینز میں شامل ہے- ایسی خصوصیت آپ کو دنیا میں ہر جگہ نہیں ملے گی-ایفسیس سے جپاڈوجیا، شمیلہ سے رومی، سلمانی مسجد سے اسحاق پاشا محل تک ایسا ہے کہ ترکی کھلا فضاء کا دنیا میں سب سے بڑا میوزیم ہے- ایدین سے کرس، سینوپ سے اناطالیہ، دیاربکر سے ازمیر ترکی کا ہر شہر اپنی الگ خوبصورتی اور کشش رکھتا ہے- میں ایسا ملک رکھتا ہوں جو دنیا کے ہر نظریہ اور عقیدہ رکھنے والے شخص کو اپنے خوبصورتی میں جکڑ لیتا ہے- ہم ہر شخص کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ چند دن ان خوبصورتیوں میں گزار کر دیکھے”-
آپ کا کاروبار یہاں ہے اور آپ کی چھٹیاں بھی یہیں ہیں
جو غیر ملکی یہاں ایک بار آتا ہے وہ یہاں بار بار ہر سال آتا ہے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہماری دوسری دعوت یہاں کام کرنے والے غیر ملکیوں سے ہے میں کہوں گا ‘آپ کا کاروبار یہاں ہے اور یہیں آپ کی چھٹیاں ہیں”انقرہ میں 50 سے زائد غیر ملکی فرمز کام کر رہی ہیں”
انہوں نے آخر پر ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو ترکی کے اس اہم موڑ پر سیاحت یا دوسروں شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں اور ساتھ کھڑے ہیں-