ترکی کی طرف سے عفرین کی تعمیر نو جاری، نیا ایمرجینسی ہسپتال کھول دیا

0 931

ترکی نے ترک فوج کے ساتھ عفرین کی تعمیر نو کا کام شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں 21 اپریل کو ایک ایمرجینسی ہسپتال کھول گیا جس میں زچہ بچہ، انٹرنل میڈیسن، فزیکل تھراپی اور ناک کان اور گلہ کی بیماریوں کے علاج کی سہولت موجود ہے۔ ہسپتال جندریس کے مقام پر کھولا گیا ہے۔

نیا قائم شدہ ہسپتال مفت ادویات اور علاج کی سہولیات کے ساتھ ساتھ لیبارٹری اور ریڈیولوجی خدمات فراہم کررہا ہے۔ ہنگامی طبی خدمات کے ادارے کے علاوہ اس ہسپتال میں طبی نشہ، آنکھ اور عمومی سرجری، ایک دانتوں کا کلینک اور گائناکالوجی کا ادارہ قائم کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔ ہسپتال ہفتے کے تمام روز اپنی خدمات جاری رکھتا ہے اور اس میں 400 مریضوں کو سنبھالنے کی سہولیات موجود ہیں۔

ترک فوج اور آزاد شامی فوج نے علاقہ کی دہشتگردوں سے صفائی کے بعد 18 اپریل کو کرد اور عرب عمائدین پر مشتمل مقامی کونسل بنائی تھی۔ اس کے علاوہ خوراک اور طب کی سہولیات کا آغاز بھی کیا گیا۔

ترکی نے جرابلس ماڈل کو یہاں بھی لاگو کرنے کا عزم دہرایا ہے۔ ترک حکومت نے جرابلس اور حلب کی سرحد پر 400 سے زائد تباہ اسکولوں کو بحال کیا اور بچوں کا داخلے ہوئے۔ اس وقت ان اسکولوں میں 152،000 بچے تعلیمی سہولیات سے استفادہ کر رہے ہیں۔

تبصرے
Loading...