ترکی اور پاکستان کی اقوام متحدہ سے جڑے مسائل پر مشاورت

0 716

 

ترکی اور پاکستان کے درمیان اقوام متحدہ بارے دوسرا دور اسلام آباد میں ہوا، جس میں سلامتی کونسل اصلاحات، انسانی حقوق اور مہاجرین سے انسداد دہشتگردی تک جڑے انسانی ہمدردی کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔
 
سفیر حسن الوسے کی زیرقیادت ترک وفد میں ڈائریکٹویٹ جنرل فار ملٹی لیٹرل پولیٹیکل افئیرز کے ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹر جنرل (اقوام متحدہ) اور وزارت خارجہ ترکی کے دیگر عہدیداران شامل تھے۔
 
محکمہ خارجہ پاکستان کی پریس ریلیز کے مطابق مشاورت میں "اقوام متحدہ سے متعلقہ کئی مسائل پر دو طرفہ بات چیت کی گئی جن میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل اصلاحات، انسانی حقوق، انسانی ہمدردی کے مسائل، مہاجرین، باہمی تعاون، مستقل ترقیاتی اہداف، سیاسی اور امن بارے مسائل، انسداد دہشتگردی، اسلاموفوبیا کے خلاف جنگ، مذہبی امتیازی سلوک اور عالمی تنظیموں کی رکنیت شامل تھی”۔
 
دونوں اطراف سے دونوں ملکوں کے پُرجوش باہمی تعلقات کو سراہا گیا اور خیالات میں یکسانیت پر خوشی اظہار کیا گیا۔ مشاورت میں اقوام متحدہ پر اعتماد کا اعادہ کرتے ہوئے اتفاق کیا گیا کہ عالمی سطح پر موجود چیلنجز سے مشترکہ طور پر نبٹے کے لیے یہ ترکیب و تنظیم بہترین ہے۔
 
اقوام متحدہ سے جڑے مسائل پر ترکی اور پاکستان کی باہمی مشاورت دو ملکوں کےدرمیان گہرے ہوتے تعلقات کا حصہ ہیں۔ اس مشاورت کا پہلا دور ستمبر 2015ء میں انقرہ کے مقام پر ہوا تھا۔
تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: