ترکی اور پاکستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "اتاترک الیون” شروع ہو گئیں

0 1,973

پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں” اتاترک الیون” کا آغاز ہوگیا ہے، تربیتی مشقیں تین ہفتے تک جاری رہیں گی۔ مشقوں کا مقصد جدید فوجی رجحانات اختیار کرنا اور ایک دوسرے سے تعاون ہے۔

پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں جنہیں اتاترک الیون 2021ء کا نام دیا گیا ہے، مشقوں کی افتتاحی تقریب اسپیشل سروسز گروپ ہیڈ کوارٹرز تربیلہ میں منعقد ہوئی۔

مشقوں کی افتتاحی تقریب کی ویڈیو یہاں دیکھیں:

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک اسپیشل فورسز اور ایس ایس جی ٹروپس تین ہفتوں پر محیط مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گے، ان مشقوں میں انسداد دہشت گردی، کلوزکوارٹر بیٹل، کارڈن اینڈ سرچ، ریپلنگ، فائر اینڈ موو، ہیلی کاپٹر ریپلنگ، کمپاونڈ کلیئرنس، فری فال اور یرغمالی رہا کرانے کے حوالے سے ٹیکنیکس شامل ہوں گی۔

مشترکہ مشقیں دونوں برادر اقوام کے رشتے کو مزید مضبوط کریں گی اور ان مشقوں سے جدید فوجی رجحانات اختیار کرنے اور تعاون میں مدد ملےگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں گیریژن کا دورہ کیا، اس موقع پر کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے سینٹرل کمانڈ کے زیر اہتمام فوجی مشقوں کا جائزہ لیا اور ملکی دفاع کے حوالے سے مختلف حکمت عملی کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران سے اظہار خیال کرتے ہوئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تیاریوں کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے روایتی، غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے افسران کے عزم کی تعریف کی اور مادرن وطن کے دفاع کے لیے آپریشن تیاریوں کے عزم کو سراہا۔

تبصرے
Loading...