ترکی اور پاکستان کے مابین دفاعی تعاون تیز کرنے پر اتفاق

0 3,079

پاکستانی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے ترکی اور پاکستان کے مابین دفاعی شعبے میں جاری تعاون کو تیز تر کرنے کے لئے ترک وزیر قومی دفاع نورتن سے جمعہ کی شام اہم ملاقات کی۔ انہوں نے ترک دفاعی تنصیبات کا معائنہ بھی کیا۔ پاکستان کے جنگی طیاروں کی اپ گریڈیشن کے امور پر دوطرفہ اشتراک عمل رانا تنویر حسین کے دورہ ترکی سے بڑھے گا۔ وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین ترکی کا اہم دورہ مکمل کرکے پیر اور منگل کی درمیانی شب وطن واپس آجائیں گے۔

ترک سفارتخانے کے پریس ترجمان عبدالاکبر کے مطابق پاکستان کے وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی ترک وزیر دفاع نورتن سے ملاقات جمعہ کی شام انقرہ میں ترک قومی دفاع کے ہیڈکوارٹرز میں ہوگئی ہے۔ دونوں وزراء نے باہمی تعاون خاص طور پر دفاعی صنعت میں جاری پروجیکٹوں کا جائزہ لیا، دونوں وزرائے دفاع نے دفاعی صنعت کے پروجیکٹوں میں پاک ترک تعاون کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے تیز تر کرنے کا فیصلہ کیا یہ تعاون دونوں ملکوں کی قیادت کے ویژن کے سبب بڑھ رہا ہے دونوں وزرائے دفاع نے دفاعی وفود کے تبادلوں کی تعداد رفتار بڑھانے پر اتفاق کیا۔

رانا تنویر نے نوٹ کیا دونوں ملک مشترکہ دفاعی پروجیکٹ اور دفاعی پیداوار میں مل کر اضافہ کریں گے۔ ترک وزیر دفاع نورتن نے پاکستان اور ترکی کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو تاریخی رشتوں کا ثمر قرار دیا۔ ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر ایڈمرل سید حسن ناصر شاہ نے بھی دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع کی ملاقات میں شرکت کی۔ قبل ازیں ترک نیشنل ڈیفنس منسٹری پہنچنے پر پاکستان کے وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کو ترک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا

تبصرے
Loading...