ترکی کا جون میں 40 ممالک کے لیے مرحلہ وار پروازیں کھولنے کا منصوبہ

0 306

ترکی جون میں 40 ممالک کے لیے اپنی پروازوں کو مرحلہ وار کھولنے کا منصوبہ بنا رہا ہے اور وزیر ٹرانسپورٹ و انفرااسٹرکچر عادل قارہ اسماعیل اوغلو نے بتایا ہے کہ اس کے لیے 15 ملکوں کے ساتھ دو طرفہ پروازوں کے ابتدائی معاہدے کر چکا ہے۔

ایک بیان میں قارہ اسماعیل اوغلو نے کہا کہ جون میں جن ملکوں کے لیے پروازیں شروع ہوں گی ان میں جرمنی، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، یونان، قطر، جنوبی کوریا، یونان اور دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پروازوں کے دوبارہ آغاز کے لیے 92 ملکوں کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، کیونکہ کروناوائرس کے حوالے سے اقدامات اب نرم پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ "پہلی بین الاقوامی پروازیں ترک جمہوریہ شمالی قبرص، بحرین، بلغاریہ، قطر اور یونان کے لیے ہوں گی۔”

تبصرے
Loading...