ترکی اور قطر تعلقات مستحکم کرنے کے لیے نئے معاہدے کریں گے

0 323

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی بدھ کو ترکی پہنچیں گے جہاں جمعرات کو ترکی-قطر اعلیٰ تزویراتی کمیٹی کا چھٹا اجلاس منعقد ہوگا۔

ترکی کے ساحلی شہر انطالیہ میں ہونے والے اجلاس کی صدر ترک صدر رجب طیب ایردوان اور قطری امیر کریں گے۔

کمیٹی دو طرفہ تجارت کے موجودہ 2.5 ارب ڈالرز کے حجم کو مزید بڑھانے کے لیے اقدامات پر بات کرے گی، جس کی زیادہ تر توجہ توانائی، دفاع اور خوراک کے شعبوں پر ہوگی۔ اجلاس کے دوران تعاون کے چند معاہدوں پر دستخط کی بھی توقع ہے۔

دونوں رہنما دو طرفہ ملاقات میں شام اور لیبیا جیسے علاقائی معاملات پر بھی بات کریں گے، کہ جو کمیٹی کے اجلاس سے پہلے ہوگی۔

25 نومبر 2019ء کو ہونے والے دونوں ملکوں کے آخری اعلیٰ تزویراتی کمیٹی اجلاس میں سات معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔

انقرہ اور دوحہ مضبوط تعلقات رکھتے ہیں، خاص طور پر سعودی عرب کی زیر قیادت چند خلیجی ممالک کی جانب سے 2017ء سے جاری گھیرا بندی کے بعد سے ترکی اور قطر کے عسکری اور معاشی تعلقات کافی مستحکم ہوئے ہیں۔

تبصرے
Loading...