زرعی اراضی کو کنکریٹ میں بدلنا، اس دھرتی کے ساتھ بے وفائی ہے، ایردوان

0 1,052

بیش تیپے عوامی کنونشن و کلچر سنٹر میں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا، "اگر ہم زرعی اراضی کو کنکریٹ میں بدلتے ہیں، تو اس دھرتی اور قوم کے ساتھ بے وفائی ہو گی”۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی اب قومی آمدن میں 190 بلین لیرا صرف زراعت سے حاصل کرتا ہے۔ 17.7 بلین ڈالر کی زرعی منصوعات بیرون ملک برآمد کرتا ہے جبکہ 16.1 بلین لیرا کسانوں کو سبسڈی دیتا ہے۔ اس وقت ترکی زرعی منصوعات میں یورپ کا سب سے بڑا ملک ہے”۔

انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ جب 2002ء میں وہ اقتدار میں آئے تھے تو زراعت سے آمدن صرف 37 بلین لیرا تھی۔

تبصرے
Loading...