امریکہ کے بعد ترکی کا ڈرامہ ایکسپورٹ میں دوسرا نمبر، ٹاپ ڈرامہ کونسا؟

0 5,158

انٹرپریس میڈیا سروسز کی ایک تحقیق کے مطابق ، ترکی میں لوگ سمارٹ فون ، ٹیبلٹ یا کمپیوٹر جیسی اسکرین کے سامنے نو گھنٹے گزارتے ہیں ، جس میں ٹیلیویژن دیکھنے میں چار گھنٹے بھی شامل ہیں۔ تحقیق کے مطابق، ترکی کے ٹیلی ویژن پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پروگرام ڈرامے ہیں۔

اس تحقیق میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ لگ بھگ 100 ممالک ترکی کے ٹی وی ڈرامے دیکھتے ہیں اور $500ملین ڈالر کی آمدن کے ساتھ ڈرامہ برآمد کرنے میں، امریکہ کے بعد ترکی دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔

حالیہ برسوں میں ، لاطینی امریکی ممالک خاص طور پر ترکی کے سوپ اوپیرا دیکھتے ہیں، جو ان ممالک میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے 15 پروگراموں میں شامل ہیں۔

ترکی نے برازیل اور میکسیکو جیسے ممالک اس دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے، جن کے سوپ اوپیرا ماضی میں بہت مشہور تھے، اب ترکی ان ممالک میں ٹی وی ڈراموں کی برآمد کرتا ہے۔

ان کی تحقیق کے مطابق ، مشرق وسطی کے ممالک زیادہ تر ترکی کے سوپ اوپیرا دیکھتے ہیں جو دولت مند اور جدید زندگی کی عکاسی کرتے ہیں، جبکہ لاطینی امریکی ناظرین مدتی ڈرامے دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ یورپی ممالک موضوعاتی ڈراموں میں دلچسپی لیتے ہیں۔

اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی ڈراموں میں ترکی کے مارکیٹ کے نئے اہداف چین، جاپان اور ہندوستان ہیں۔ ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ان ممالک میں ترکی کے ڈراموں کے بارے 10،672 خبریں شائع کی گئیں۔

نے اولو ٹی وی کی ایک دوسری رپورٹ کے مطابق دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ڈرامہ "مہتشم یوزیل” (پُرشکوہ صدی) ہے جو 16 ویں صدی کے عثمانی سلطان سلیمان قانونی کی زندگی کے گرد بنایا گیا ہے۔ جبکہ دریلش ارطغرل نے 2019 میں اس ڈرامے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلا مقام حاصل کر لیا جو دنیا کے 177 ممالک میں دیکھا گیا۔

دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ڈرمواں میں دوسرا نمبر "فاطمہ گلن سُچو نے؟” (فاطمہ گل کا جرم کیا؟)، جبکہ تیسرے نمبر پر "بن بر گیجے” (ایک ہزار ایک راتیں) ہیں۔ حال میں دریلش ارطغرل کے تسلسل میں آنے والی ٹی وی سیریز کورولش عثمان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

رپورٹ میں معاشی اعداد و شمار کے لحاظ سے بتایا گیا ہے کہ پُرشکوہ صدی کے بعد دریلش ارطغرل، کارا پارا عشق، میں نے اس کا نام فریحہ رکھ دیا، گومُش اور فاطمہ گل کا جرم کیا؟ سب سے زیادہ منافع کمانے والی ٹی وی سیریز ہیں۔

تبصرے
Loading...