وقت آ گیا مسئلہ کشمیر حل کیا جائے، ترکی اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے، ترک وزیرخارجہ

0 282

رک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی حالیہ پاک بھارت تناؤ بارے تشویش کا اظہار کرتا ہے- اور دونوں ممالک پر زور دیتا ہے کہ باہمی احساس اور تحمل سے کام لیتے ہوئے، مزید تناؤ سے اجتناب کریں-

ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اب مسئلہ کشمیر کو جتنا جلدی ہو سکے، حل کرنا چاہیے- ترکی، پاک بھارت تناؤ اور مسائل میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے-

ترک وزیر خارجہ نے اس سے قبل پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور تازہ ترین صورتحال پر بریفننگ لی- اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترکی، جنگی صورتحال میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے-

تبصرے
Loading...