"صدر ایردوان کی عالمی رہنما ماکرون سے ایک ملاقات”

0 174

ترکی میں ایوانِ صدارت کے ڈائریکٹر آف کمیونی کیشنز مجاہد کوجک یلماز نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی اپنے فرانسیسی ہم منصب امانوئل ماکروں کے ساتھ ملاقات کی ایک تصویر جاری کی ہے جس پر تبصرہ کرتے ہوئے یلماز نے تحریر کیا ہے کہ "صدر ایردوآن کی عالمی رہ نما ماکرون سے ایک اور ملاقات”۔

یلماز کی جانب سے ٹوئیٹر پر اُن کے فرانسیسی زبان کے اکاؤنٹ پر نشر کی جانے والی یہ تصویر صدر ماکروں کے ایک سابق بیان کے جواب میں سامنے آئی ہے جس میں فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ "کسی بھی فرد کا عالمی رہ نما ہونا کوئی شان دار تجربہ نہیں ، میں ذاتی طور پر ہر 10 روز میں ایردوآن سے بات چیت پر مجبور ہوتا ہوں”۔

کوجک یلماز نے ایردوآن کا ایک سابق بیان بھی پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کے مذکورہ بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ "ماکروں کے آخری بیان میں مجھے کوئی منفی پہلو نظر نہیں آتا ہے بلکہ اس کے برعکس میں یہ سمجھتا ہوں کہ ترک صدر کے ساتھ بات چیت ان کے لیے ایک اضافی گراں قدر امر شمار ہو گا”۔

ترکی کے ایوانِ صدارت نے بھی ٹوئیٹر پر اپنے اکاؤنٹ پر ایردوآن کی ماکروں کے ساتھ ملاقات کی تصویر جاری کی ہے جو نیویارک میں گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کے 72ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

تصویر میں ایردوآن پُر اعتماد نظر آ رہے ہیں جب کہ ماکروں کے چہرے سے بوکھلاہٹ عیاں ہو رہی ہے۔۔

اردو ترجمہ: ابو محمد عبدالحمن صدیقی۔
تبصرے
Loading...