ترکی میں کرونا وائرس سے مزید 19 اموات، صحت مند ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ کے قریب

0 232

ترکی میں 19 نئی اموات کے ساتھ کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5382 تک جا پہنچی ہے جبکہ صحت مند ہونے والے مریض 2 لاکھ تک پہنچ چکے ہیں۔

ٹوئٹر پر کرونا وائرس کے حوالے سے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہوئے وزیر صحت فخر الدین کوجا نے کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کیے گئے 46,492 ٹیسٹ میں 1,008 افراد میں ‏COVID-19 پایا گیا، جس کے ساتھ ہی ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2,14,001 تک پہنچ گئی۔

دریں اثناء، ‏COVID-19 سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی مزید 1,156 لوگوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ 1,95,671 تک جا پہنچی ہے۔

شہریوں کو احتیاطی تدابیر جاری رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے وزیر صحت نے بتایا کہ اب بھی سب سے زیادہ مریض استنبول میں ہی ہیں۔ "پچھلے ہفتے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے ہمارا عزم ہے روزانہ 1,000 سے کم مریض سامنے آنا۔ ہر دن کرونا وائرس کے خلاف ایک نیا امتحان ہے۔”

جون میں حالات کو معمول پر لانے کی کوششوں شروع ہونے کے بعد سے ترکی میں نئے مریضوں کی تعداد میں متعدد بار کمی آئی ہے، جن میں روزانہ مریضوں کی تعداد زیادہ تر 1,000 رہی ہے۔ گو کہ نئے مریضوں اور اموات کی تعداد میں کوئی بڑا اضافہ دیکھنے کو نہیں ملا، اور ہزاروں افراد روزانہ صحت یاب بھی ہو رہے ہیں، لیکن ملک نے حالات کو قابو میں لانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

کرونا وائرس کی وباء تک اب دنیا کے 188 ممالک میں 5,70,000 جانیں لے چکی ہیں۔ عالمی سطح پر ‏COVID-19 کے 13 ملین سے زیادہ مریض سامنے آئے جبکہ 7ملین صحت یاب ہو گئے۔ امریکا، برازیل، روس اور بھارت اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں سے ایک ہیں۔

تبصرے
Loading...