ترکی میں کووِڈ-19 اومیکرون ویرینٹ کے پہلے مریض سامنے آ گئے

0 298

ترکی میں کووِڈ-19 کے نئے ویرینٹ کا پہلے کیس سامنے آ گئے ہیں۔

وزیر صحت فخر الدین کوجا نے کہا ہے کہ ایک مریض ملک کے سب سے بڑے شہر استنبول میں جبکہ پانچ مغربی صوبہ ازمیر میں سامنے آئے ہیں۔

فخر الدین کوجا کے بقول ان مریضوں کو ہسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور لگتا ہے کہ یہ ویرینٹ زیادہ تیزی سے تو پھیل رہا ہے لیکن اس کے مریضوں پر اثرات زیادہ شدید نہیں ہیں۔

"ہمیں اپنے شہریوں کے ساتھ مل کر ایسے اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت ہے جو اب تک اٹھائے گئے ہیں۔”

اومیکرون ویرینٹ پہلی بار جنوبی افریقہ میں منظر عام پر آیا تھا، جس نے گزشتہ ماہ دنیا بھر میں ہلچل پیدا کر دی تھی اور یہ خدشات سامنے آئے تھے کہ یہ زیادہ متعدی اور زیادہ سنگین علامات کا حامل ویرینٹ ہو سکتا ہے اور خطرہ تھا کہ ویکسین بھی اس پر اثر نہ کرے۔

اس ویرینٹ کے سامنے آنے کے بعد درجنوں ممالک نےاپنی سرحدیں بند کیں اور ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن کے خدشات پیدا ہو گئے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: