ترکی میں ایک ہی دن میں 65 ہزار نئے کورونا کیسز

0 1,050

وزارت صحت کی گذشتہ دن کی اطلاعات کے مطابق ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز میں 65,236 کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مزید 141 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

وزیر صحت ڈاکٹر فخر الدین کوجا نے اپنی جاری کردہ انفوگرافک نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً 38,242 مریض صحت یاب ہوئے۔ اس انفوگرافک میں یہ بھی شامل کیا گیا کہ گزشتہ روز 403,104 ٹیسٹ کیے گئے۔

انفوگرافک نے یہ بھی دکھایا کہ ترکی نے جنوری میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم شروع کرنے کے بعد سے اب تک 136.9 ملین سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

57.1 ملین سے زیادہ لوگوں نے اپنی پہلی خوراک حاصل کی ہے، جب کہ 51.9 ملین سے زیادہ کو مکمل طور پر ویکسین کیا گیا ہے۔

ان لوگوں کی تعداد جنہوں نے اپنی تیسری کورونا ویکسین کی خوراکیں حاصل کی ہیں ان کی تعداد 21.95 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

دوسری طرف محکمہ تعلیم نے اپنے تازہ اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک کسی اسکول سے نئے کورونا وائرس اومیکروں کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ لیکن جیسا کہ یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ صورتحال بدل بھی سکتی ہے۔

محکمہ تعلیم نے تاہم اسکول بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ طلباء اور ان کے والدین چھٹیوں کا انتظار مت کریں۔ وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق ہی ہم کوئی فیصلہ اٹھانے کے قائل ہیں۔

ترکی نے ستمبر 2021ء میں تمام اسکول اور یونیورسٹیوں کھول دی تھی کیونکہ طویل عرصے تک طلباء و طالبات کو ان کے تعلیمی اداروں سے دور نہیں رکھا جا سکتا۔ ترکی میں یہ تعلیمی سال جون 2022ء میں ختم ہو گا۔

دوسری طرف عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ یورپ کی 50 فیصد آبادی کو اگلے ماہ تک کورونا وائرس کا نئے ویرینٹ میکریون لاحق ہو سکتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے ویکسین کی تیسری خوراک لگوانے کی اپیل کی ہے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: