ترکی، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی نیو یارک میں ملاقات، مسئلہ شام پر بات چیت

0 978

ترکی، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے نیو یارک میں ملاقات کی اور شامی مسئلہ پر بات چیت کی۔ یہ بات انادولو ایجنسی نے ترک وزیر خارجہ کے حوالے سے شائع کی ہے۔

سوموار کے روز ترکی اور روس نے ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کی رو سے ترکی اور روس کے فوجی دستے شامی صوبے ادلب میں غیر فوجی علاقہ بزور قوت قائم کریں گے۔

ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو اگلے ہفتے ترک صدر رجب طیب ایردوان کے ہمراہ نیو یارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

تبصرے
Loading...