ترکی-روس-ایران سہ فریقی اجلاس ترکی میں ہوگا
استنبول میں نماز جمعہ کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ سہ فریقی اجلاس اگست کے اواخر یا ستمبر کے اوائل میں ترکی میں ہوگا جس میں ترکی، روس اور ایران شرکت کریں گے اور باہمی مسائل، بالخصوص ادلب پر گفتگو کریں گے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول کے اسکودار ضلع کی حضرت علی مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیے۔
خطائے کے ضلع ریحانلی میں ایک گاڑی میں ہونے والے دھماکے پر کیے گئے سوال پر صدر مملکت نے کہا کہ یہ گاڑی دھماکا خیز مواد سے لدی ہوئی تھی اور وزیر داخلہ نے مجھے بتایا ہے کہ اس میں تین جانیں گئی ہیں۔ صدر ایردوان نے جاری تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ دھماکا ایک دہشت گردانہ قدم تھا۔
ایک سوال کے جواب میں صدر ایردوان نے کہا کہ سہ فریقی اجلاس اگست کے اواخر یا ستمبر کے اوائل میں ترکی میں ہوگا کہ جس میں ترکی، روس اور ایران شرکت کریں گے اور باہمی مسائل، بالخصوص ادلب، پر گفتگو کریں گے۔
ادلب کے معاملے میں ترکی اور روس کے باہمی تعاون پر زور دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ چند شعبوں میں تعلقات کے حوالے سے امریکا کے ساتھ بات چیت بھی وزرائے خارجہ کے مابین جاری ہے۔