ترکی اور روس مل کر یوریشیا کی سلامتی کو مضبوط بنائیں گے، پوٹن کا ایردوان کو سال نو پر خط

0 1,366

روسی صدر ولادیمر پوٹن نے ترک صدر رجب طیب ایردوان کو سالِ نو کا خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اور اس کا ملک ایشیاء کی سلامتی اور دفاع کو مل کر مضبوط بنائیں گے۔

فائل فوٹو

روسی صدر پوٹن نے خط میں شام میں دہشتگردی کے خلاف جنگ اور سیاسی عمل بارے دونوں ممالک کے کوششوں کا بھی ذکر کیا۔

روسی صدر نے اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ وہ وسیع تر ایجنڈا پر باہمی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ یہ بات روسی وزیر خارجہ کریملین نے ایک بیان میں کہی ہے۔

کریملین نے مزید کہا ہے، "ولادیمر پوٹن نے زور دیا ہے کہ (روس اور امریکہ) کے تعلقات اسٹریٹیجک استحکام اور عالمی سلامتی کے لیے بہت اہم حیثیت رکھتے ہیں”۔

روسی صدر نے شامی سربراہ بشار الاسد کو لکھے گئے خط میں شامی حکومت اور عوام کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔

ولادیمر پوٹن نے اس کے علاوہ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے، جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے اور چینی صدر شی جنپانگ کو بھی نئے سال پر خط لکھا ہے۔

تبصرے
Loading...