ترکی کی کروناوائرس سے متاثرہ برطانیہ کے لیے امداد

0 272

‏COVID-19‎ کی عالمگیر وباء کے خلاف طبّی امداد لے کر ایک ترک ہوائی جہاز دارالحکومت انقرہ سے برطانیہ روانہ ہو گیا ہے۔

اس امداد میں فیس ماسک اور حفاظتی لباس بھی شامل ہیں کہ جن کے ڈبوں پر مولانا جلال الدین رومی کا حوالہ انگریزی میں درج ہے کہ "Where there is ruin, there is hope for a treasure”

معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ کے لیے ایک اور امدادی جہاز ہفتے کو بھی روانہ ہوگا۔

قبل ازیں ترکی اٹلی، اسپین، شمالی مقدونیہ، مونٹی نیگرو، سربیا، بوسنیا-ہرزیگووینا اور کوسوو کو طبّی امداد فراہم کر چکا ہے۔

برطانیہ میں بدھ تک کروناوائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 7978 تک پہنچ گئی تھی۔ جبکہ تقریباً ڈھائی لاکھ ٹیسٹ کے بعد کُل مریض 65 ہزار سے زیادہ ہیں۔ بلکہ برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن تک اس مرض میں مبتلا ہیں کہ جو چند دن پہلے طبیعت بگڑنے کی وجہ سے انتہائی نگہداشت میں چلے گئے تھے۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ کا کہنا ہے کہ اب ان کی طبیعت سنبھل رہی ہے۔

دوسری جانب طبی سازوسامان پر مشتمل ایک امدادی جہاز جمعے کو لیبیا بھی بھیجا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ترکی 93 میں سے 34 ممالک کے طبی امداد فراہم کرنے کے مطالبات پر عمل کر چکا ہے۔

تبصرے
Loading...