ترکی، عفرین آپریشن میں شہریوں کے بچاؤ پر محتاط اور یکسو ہے

0 1,005

ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے شام کے شہر عفرین میں جاری آپریشن شاخِ زیتون میں دہشتگردوں اور عام شہریوں میں فرق کرنے بارے ترکی کی "حساسیت” کا یقین دلایا۔

صدارتی کمپلیکس میں عفرین آپریشن پر ہونے والی میدان جنگ سے لائیو بریفنگ کے بعد ترک صدارتی ترجمان نے بیان جاری کیا ہے، "دہشت گرد عناصر کو عام شہریوں میں فرق کرنے کے لئے ہماری حساسیت زیادہ سے زیادہ سطح پر ہے۔جیسا کہ یہ ہمیشہ ہماری طرف سے ہونے والے ہر آپریشن میں رہا ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران ترکی کی ترجیحات اپنی سرحدوں پر سلامتی کو برقرار رکھنے اور اپنے شہریوں کی زندگی اور ملکیت کو محفوظ رکھنے کے لئے ہے۔

ابراہیم قالن نے کہا، "آپریشن شاخِ زیتون صرف دہشت گرد گروہوں کے خلاف جاری ہے، نہ ہی کسی نسلی گروہ کے خلاف”۔

انہوں نے آپریشن بارے جھوٹی پروپیگنڈا مہم کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا، "ہم عوام اور خصوصا میڈیا کو کہتے ہیں کہ اشتعال انگیز خبروں، تصویروں اور افواہوں بارے محتاط رہیں جن میں جھوٹ، بے شرمی اور غلط بیانات شامل ہوتے ہیں”۔

تبصرے
Loading...