ترکی کے نہیں، تمہارے طالبان، ایردوان کے طالبان سے عقیدہ پر اختلاف نہیں کے بیان پر #SeninTaliban کا ٹرینڈ
صدر رجب طیب ایردوان کے عید کے موقع پر دئیے بیان پر ترکی کے سوشل میڈیا نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹر ٹرینڈ بنا دیا- #SeninTaliban کا ہیش ٹیگ اس بیان پر دیا گیا جس میں صدر ایردوان نے کہا تھا کہ طالبان کے ساتھ عقیدہ کے معاملہ ہمارا کوئی اختلاف نہیں ہے۔ تاہم ان کا طریقہ کار غلط ہے جس میں وہ اسلحے کے زور پر افغانستان پر قبضہ کر رہے ہیں۔
ایک ترک صارف حکیم لقمان نے لکھا ہے کہ ہم ایمان والے ہیں لیکن ہم شدت پسند اسلامسٹ نہیں ہیں، طالبان تمہارے ہیں۔
We are believers, no radical islamist. F*ck you Taliban#SensinTaliban
— lokmanhekim (@stackarea) July 21, 2021
ایک اور صارف پروفیسر فاجیا نے لکھا ہے کہ مجھے کوئی بھی قرون وسطیٰ کی ان ابتدائی تخلیقات سے نہیں ملا سکتا۔ طالبان تمہارے ہیں-
Hiç kimse beni bu ilkel ortaçağ canlılarıyla bir tutamaz!#SensinTaliban pic.twitter.com/B6QLmlyAFz
— Profesorfacia (@Profesorfacia) July 21, 2021
ترک صدارف یاسمین نے لکھا کہ میرا چہرہ اس روشنی کی طرف مڑا ہوا ہے۔ میں کبھی بھی اس سے منہ نہیں موڑ سکتی۔ طالبان تمہارے ہیں۔
Benim yüzüm bu aydınlığa dönük. Asla vazgeçmem…#SensinTaliban pic.twitter.com/yqCaqPgdmD
— YSMiiiN🧚♀️🔆 (@Arinna0509) July 21, 2021
ایک اور صارف لیوینٹ اوزرین نے لکھا ہے ترکی کا طالبان کے ساتھ ایک ہی مشترکہ نقطہ ہے جو (ایردوان کی) آق پارٹی ہے۔ ایردوان تمہارے ہیں
Türkiye'nin Taliban ile tek ortak noktası AKP'dir.#SensinTaliban
— Levent Özeren (@lvntozrn) July 21, 2021
اس ٹرینڈ کو بناتے ہوئے کئی ترک صارفین نے ترک صدر ایردوان کی سابق افغان مجاہدین کے ساتھ بنائی گئی ایک تصویر کو بھی کئی بار پوسٹ کیا گیا ہے جس میں ترک صدر ان مجاہدین کے زانوں میں بیٹھے دکھائی دیتے ہیں۔
Bizim yolumuz , ülkümüz belli sen yoluna biz yolumuza !!! Taliban’ın Allah belasını versin
#SensinTaliban pic.twitter.com/9VZpsb5yfF— aLpEr_ (@alperdmg) July 21, 2021
ٹرینڈ میں صدر ایردوان کے کئی اقدامات کو طالبان ذہنیت کے مشابہ قرار دیا ہے اور کہا گیا کہ اگر ایردوان چند مزید سال رہے تو ترکی افغانستان جیسا ملک بن جائے گا۔