تازہ دم ترک فوجی دستہ قطر پہنچ گیا

0 43,316

ترک افواج کا نیا دستہ قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گیا ہے۔ قطر کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ اس دستے میں شامل ترک فوجی اور دیگر جنگی ساز و سامان دوحہ کے شمال میں واقع العدید ہوائی اڈے پہنچ چکے ہیں۔

یہ فوجی دستہ طارق بن زیادہ فوجی اڈے پر تعینات فوجی دستے میں شامل ہوگا اور قطر کی مسلح افواج کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لے گا۔

یاد رہے کہ قطر میں ترک فوجیوں کی تعیناتی 2015ء میں شروع ہوئی تھی۔ ترکی نے مشرق وسطی میں اپنا پہلا فوجی اڈہ قطری حکومت کی درخواست پر قائم کیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان 2014ء میں ایک دفاعی معاہدہ طے پایا تھا۔

بعد ازاں اپریل 2016ء میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی معاہدہ بھی ہوا تھا جس کے تحت اماراتی ریاست کے فوجی اڈے پر ترک فوجیوں کو بھیجنا شروع کیا۔ اس ضمن میں ترک فوجیوں کا پہلا دستیاب جون میں قطر پہنچا تھا اور طارق بن زیادہ فوجی اڈے پر پہلی مشقیں بھی انجام دی تھیں۔ اب تازہ دم فوجیوں کی شمولیت سے دونوں ممالک کے فوجی مزید مشقیں انجام دیں گے۔

امید کی جارہی ہے کہ اس سے دونوں ممالک کو اپنی دفاعی قابلیت مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

تبصرے
Loading...