ترکی نے 10.6 ملین ڈالرز کی رقم ماحولیات پر خرچ کی، ترک سٹیٹ

0 636

ترکی کے شماریاتی ادارے ‘ترک سٹیٹ’ نے کہا ہے کہ ترکی نے 2016ء میں ماحولیات پر مجموعی طور پر 31.8 بلین ترکش لیرا (10.6 بلین ڈالر) خرچ کی۔

اس رقم میں سے، 71.6 فیصد عوامی شعبے کی طرف سے ماحولیاتی مدد میں خرچ کی گئی جبکہ 23.9 بزنس شعبے کی طرف سے خرچ کی گئی۔ مجموعی طور پر ماحولیاتی اخراجات کی مد میں جی ڈی پی 1.2 فیصد حصہ خرچ کیا گیا۔

ترکی کا مجموعی ماحولیاتی ٹیکس 88.7 ارب ترکش لیرا (29.6 بلین ڈالر) مقرر کیا گیا جس میں 65.3 انرجی ٹیکسز، 33.5 ٹرانسپورٹیشن ٹیکسز اور 1.2 فیصد سورس اینڈ پولوشن ٹیکسز شامل ہیں۔

ترک اسٹیٹ نے گرین ہاؤسنگ گیس اخراج انوینٹری کے نتائج کا بھی اعلان کیا جس کے مطابق 2016ء میں کاربن ڈائی آکسائید کا کل اخراج 496.1 ملین ٹن ہوا۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج 6.3 ٹن فی فرد تھا۔

ترکی کے شہری حکومتوں نے 2016ء میں مجموعی طور پر 31.6 ملین ٹن فضلہ اکٹھا کیا۔ جن میں سے 9.8 فضلہ ری سائیکلنگ سہولیات کی طرف بھیجا گیا۔ کل 1558 ریسائیکلنگ یونٹس میں مجموعی طور پر 33 ملین ٹن فضلہ ری سائیکل کیا گیا۔

ترک سٹیٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2016 میں پانی کے وسائل سے 17.3 ارب مکعب میٹر پانی نکالا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 33.7 فیصد پانی میونسپلٹیز کی طرف سے استعمال کیا گیا جبکہ 49.7 فیصد تھرمل پاور پلانٹس، 12.2 فیصد مینوفیکچرنگ انڈسٹری، 2.2 فیصد دیہاتوں، 0,9 فیصد انڈسٹریل زونز اور 1.3 فیصد مائننگ کمپنیوں کی جانب سے استعمال کیا گیا۔

آبی وسائل سے نکالے والے پانی کا 58.2 فیصد سمندر، 16.1 فیصد ڈیمز، 13 فیصد کنوؤں، 7.9 فیصد آبشاروں جبکہ 4.8 فیصد باقی وسائل سے نکالا گیا۔

 

تبصرے
Loading...