ترکی نے کووِڈ-19 بوسٹر شاٹ لگانے شروع کر دیے

0 202

ترکی جمعرات سے فائزر-بایو این ٹیک کووِڈ-19 ویکسین لگوانے والے افراد کو اضافی بوسٹر شاٹ لگانے کے عمل کا آغاز کر رہا ہے، جس کا اعلان وزیر صحت فخر الدین کوجا نے کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فخر الدین نے کہا ہے کہ خطرے کی زد پر موجود افراد کو "اضافی ٹیکا” لگایا جائے گا، جن میں وہ افراد شامل ہیں جنہیں چھ ماہ قبل mRNA ویکسین کا دوسرا ڈوز لگا تھا۔ ترجیح ان افراد کو دی جائے گی جن کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے اور پھر ان کو جو کسی دائمی مرض کے شکار ہیں۔ تیسرے مرحلے میں خطرے سے دوچار دیگر افراد پر توجہ کی جائے گی۔

کوجا نے زور دیا کہ 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور حاملہ خواتین کو مکمل ویکسین لگوانی چاہیے۔

ترکی کی مقامی ویکسین کے آخری ٹرائل شروع، ایردوان نے “ترکوویک” نام رکھ دیا

انہوں نے کہا کہ ترکی کی 67 فیصد آبادی کووِڈ-19 ویکسین کا کم از کم ایک ڈوز لگوا چکی ہے جبکہ 57 فیصد مکمل ویکسین شدہ ہیں۔ "ہرڈ امیونٹی حاصل کرنے کے لیے 70 فیصد سے زیادہ کا تناسب ضروری ہے۔”

اس سے قبل فخر الدین کوجا نے اعلان کیا تھا کہ ترکی ویکسین کے تیسرے ڈوز پر غور کر رہا ہے کیونکہ ایک تحقیق میں پایا گیا ہے کہ دو کے مقابلے میں تین ڈوز رکھنے والے افراد میں انفیکشن کی شرح کم ہے اور اس سے ہسپتال داخل ہونے اور انتہائی نگہداشت میں رہنے کے خدشات گھٹ رہے ہیں۔ وزیر نے یہ بھی کہا تھا کہ تحقیق کے ابتدائی نتائج نے ظاہر کیا تھا کہ فائرز ویکسین کے دو ڈوز کی مؤثریت وقت کے ساتھ ساتھ گھٹ سکتی ہے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: