ترکی نے کورونا ویکسین ‘ترکوویک’ کی پیداوار کا آغاز کر دیا

0 211

ترکی نے اپنی مقامی طور پر تیار کردہ کووڈ-19 ویکسین ‘ترکوویک’ (Turkovac) کو بڑے پیمانے پر پیداوار کا آغاز کر دیا ہے، جو اس ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری ملنے کے بعد ہوا ہے۔

ترکی میں کرونا وائرس کا پہلا مریض مارچ 2020ء میں سامنے آیا تھا، جس کے ساتھ ہی ملک میں وبا سے نمٹنے کے لیے اپنی ویکسین تیار کرنے کا کام بھی شروع ہو گیا۔

ترکوویک کی تیاری کا عمل گزشتہ سال اپریل میں شروع ہوا اور پری کلینکل مراحل اکتوبر 2020ء میں مکمل ہوئے۔ ویکسین کی فیز 1 اسٹڈیز اس کے اگلے مہینے شروع ہوئے اور یہ 44 رضا کاروں کو لگائی گئی۔ فیز 2 اسٹڈیز 250 رضاکاروں کے ساتھ 10 فروری 2021ء کو شروع ہوئی تھیں۔ دونوں مراحل نے مثبت ڈیٹا ظاہر کیا اور حکام تیاری کے فیز 3 میں داخل ہو گئے۔

فیز 3 تحقیق کے لیے ویکسین کا پہلا ڈوز 22 جون 2021ء کو لگایا گیا جس میں صدر رجب طیب ایردوان نے بھی لیا اور ویکسین کو ‘ترکوویک’ (Turkovac) کا نام دیا۔

کووڈ-19 سے متاثرہ نہ ہونے والے یا اس سے پہلے ویکسین لگوانے والے ہزاروں رضا کاروں کو فیز 3 اسٹڈیز میں ترکوویک لگائی گئی۔

پھر رواں سال اکتوبر میں ترکوویک کا بوسٹر شاٹ بھی لگایا گیا۔ چینی ساختہ سائنو ویک ویکسین کے دو ڈوز پہلے سے لگوانے والے افراد کو ان کی مرضی کے مطابق ترکوویک یا سائنوویک لگائی گئی۔

بدھ کو وزیر صحت فخر الدین کوجا نے ہنگامی استعمال کے لیے ترکوویک کی منظوری دی اور کہا کہ تقریباً 10 دن میں یہ سرکاری ہسپتالوں کو فراہم کر دی جائے گی۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: