ترکی کے عظیم الیسو ڈیم پر تیسری ٹربائن نے کام شروع کر دیا

0 295

دریائے دجلہ پر واقع ترکی کے عظیم الیسو ڈیم کی تیسری ٹربائن نے کام شروع کر دیا ہے۔

جنوب مشرقی صوبہ ماردین میں واقع ملک کا چوتھا سب سے بڑا ڈیم الیسو سالانہ ملکی معیشت میں 2.8 ارب ترک لیرا (412 ملین ڈالرز) کا حصہ ڈالے گا اور توقع ہے کہ یہ ہر سال 4.1 ارب کلوواٹ-آورز بجلی پیدا کرے گا۔

19 مئی کو چھ پاور ٹربائنز میں سے پہلی کے آغاز کے بعد سے یہ ڈیم 200 ملین کلو-واٹ آورز بجلی پیدا کر چکا ہے۔

حسن کیف کہ جہاں یہ ڈیم واقع ہے، کے ضلعی گورنر خلوق کوچ کا کہنا ہے کہ آثار قدیمہ جو ڈیم کی تعمیر کی وجہ سے حسن کیف میں منتقل کیے گئے تھے، کو جلد ہی تعمیر نو کا کام مکمل ہونے کے بعد عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

خلوق کوچ نے کہا کہ یہ منصوبہ تمام منتقل کیے گئے تاریخی مقامات کے لیے ایک نیا منظرنامہ تشکیل دے گا، جس میں 800 سال پرانے حمام سے ایک ایوبی مسجد تک شامل ہیں جو قریب ایک بلند مقام پر تعمیر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ 2021ء کے اختتام تک مکمل ہونا متوقع ہے۔

خطے میں ترقی کے لیے ساؤتھ ایسٹ اناطولین پروجیکٹ (GAP) کے فریم ورک میں بنایا گیا پروجیکٹ الیسو حجم کے لحاظ سے اتاترک ڈیم کے بعد ملک کا دوسرا سب سے بڑا ڈیم ہے۔ اتاترک ڈیم میں پانی کی گنجائش 48 ارب مکعب میٹر ہے، جو 1992ء میں مکمل ہوا تھا۔

الیسو ڈیم نے 12 ارب ترک لیرا کی سرمایہ کاری لاگت ظاہر کی تھی۔

قبل ازیں، زراعت و جنگلات کے وزیر بکر پاک دیمرلی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ترکی کے 587 ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹس، جن سب نے پچھلے 18 سال میں کام شروع کیا ہے، 895 ارب کلوواٹ-آورز (kWh) بجلی پیدا کی ہے اور ملک کی معیشت میں 233 ارب لیرا کا حصہ ڈالا ہے۔

ترکی کے تین سب سے بڑے ہائیڈروالیکٹرک پاور پلانٹس – اتاترک، قاراقایا اور کیبان ڈیمز- سے پیدا ہونے والی بجلی میں 2019ء میں پچھلے سال کے مقابلے میں 106 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تین ڈیم اپنے آغاز سے اب تک ترکی معیشت میں 400 ارب لیرا کا حصہ ڈال چکے ہیں۔

اتاترک ڈیم پچھلے 26 سالوں میں ترک معیشت میں 150 لیرا کا حصہ ڈال چکا ہے جبکہ قاراقایا ڈیم نے افتتاح سے لے کر آج تک 93.8 ارب لیرا جنریٹ کیے ہیں۔ تیسرا سب سے بڑا ہائیڈروالیکٹرک پاور پلان کیبان ڈیم 45 سالوں میں 157.3 ارب لیرا کا حصہ ڈال چکا ہے۔

تبصرے
Loading...