مقامی طور پر تیار کردہ بحری میزائل کو مقامی بحری جہاز سے داغنے کا کامیاب تجربہ

0 145

ترکی نے مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی-شپ میزائل، ATMACA، کو پہلی بار ایک مقامی سطح پر بنائے گئے بحری جہاز سے داغنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ترک محکمہ دفاعی صنعت (SSB) نے اس تجربے کی فوٹیج بھی جاری کی ہے۔

"پہلی بار، ہم نے ایک مقامی سطح پر تیار کردہ میزائل کو مقامی بحری جہاز سے داغا ہے۔ روکتسان کے تیار کردہ ملک کے پہلے بحری کروز میزائل ATMACA کو TCG کینالیاڈا سے کامیابی کے ساتھ داغا گیا،” SSB نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا۔

TCG کینالیاڈا ترکی کا مقامی طور پر تیار کردہ چوتھا جنگی بحری جہاز ہے کہ جسے ستمبر میں بحریہ میں شامل کیا گیا تھا۔

دریں اثناء، ATMACA کی اگلے سال ترک افواج کو حوالگی متوقع ہے۔

طویل فاصلے تک مار، ریڈار پر کم نظر آنے اور ہدف کو نشانہ بنانے کی زبردست کی صلاحیت کی بدولت ATMACA جدید بحری پلیٹ فارمز پر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ توقع ہے کہ یہ زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کے شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

بحری جہاز شکن میزائل کی تیاری کا کام 2009ء میں شروع کیا گیا تھا جو نومبر 2018ء میں مکمل ہوا۔ اس کی بڑے پیمانے پر پیداوار کا معاہدہ پچھلے سال SSB اور روکتسان کے مابین ہوا۔

تبصرے
Loading...