ترک فٹ بال ٹیم کے ساتھ بد سلوکی، ترکی کا یونان کے خلاف بھرپور احتجاج

ترک ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کے نتائج مسترد کر دیے گئے اور تمام ٹیسٹ دوبارہ لینے کا مطالبہ کیا گیا

0 773

ترکی کے معروف فٹ بال کلب غلطہ سرائے کی ٹیم کے ساتھ یونانی کسٹم حکام کے ناقص رویّے اور ایتھنز کے ہوائی اڈے پر ٹیم کے کرونا ٹیسٹ مسترد کرنے پر ترک وزارتِ خارجہ نے انقرہ میں موجود یونانی سفیر مائیکل کرسٹوس دیامیسس کو طلب کیا ہے اور اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

غلطہ سرائے کے کھلاڑی یونان کے کلب اولمپیاکوس کے ساتھ ایک نمائشی میچ کھیلنے کے لیے ایتھنز روانہ ہوئے تھے، لیکن یونانی دارالحکومت پہنچتے ہی مقامی حکام نے چند کھلاڑیوں کے PCR ٹیسٹ کے نتائج مسترد کر دیے۔ ٹیم کے جاری کردہ ایک باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یونانی حکام کا مطالبہ تھا کہ تمام ٹیسٹ دوبارہ لیے جائیں، باوجود اس کے کہ PCR ٹیسٹ کے حوالے سے ترکی اور یونان میں اتفاق پایا جاتا ہے۔

غلطہ سرائے کا کہنا ہے کہ یونانی حکام کا رویہ "بدتمیزانہ” تھا۔ انہیں دو گھنٹے تک ہوائی اڈے پر انتظار بھی کروایا گیا، باوجود اس کے کہ تمام تر کار روائی مکمل ہو چکی تھی۔

نتیجتاً اولمپیاکوس اور غلطہ سرائے کے مابین مقابلہ منسوخ ہو گیا۔ ٹیم نے ترکی واپس آنے کا فیصلہ کیا کہ جہاں ٹیم مینیجر فاتح تیرم اور مڈ فیلڈر آردا توران نے امتیازی سلوک پر اپنے خدشات کا اظہار کیا۔

ترک وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یونان کی جانب سے ہماری بہترین ٹیم کا اس طرح خیر مقدم کرنا دراصل ترکی کے حوالے سے اُن کے عدم برداشت کے رویّے کو ظاہر کرتا ہے، یہاں تک کے کھیل کے میدان میں بھی۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: