یوپین پیرا اتھلیٹکس 2018ء کے چھٹے دن ترکی نے 3 تمغے جیت لیے

0 805

ترکی نے جرمنی میں ہونے والی یوپین پیرا اتھلیٹکس 2018ء کے چھٹے دن تین تمغے جیت لیے ہیں جس میں ایک سونے کا تمغہ بھی شامل ہے۔

ٹی 11 کیٹاگری میں محمت تونچ نے مردوں کی 200 میٹر ریس میں 24.62 سیکنڈ سے فرانس کے سیلوین بوا کو شکست دیتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا۔

ٹی 54 کیٹاگری میں خواتین کی 100 میٹر ریس میں زبیدے سپورگلجی نے 17.16 سیکنڈ سے سلور تمغہ جیتا۔ جبکہ ان کے مقابلے میں فن لینڈ کی اماندا کوتاجا نے 17.08 سیکنڈ پر سونے کا تمغہ جیتا۔

ٹی 11 کیٹاگری میں ترکی کے اوزنور العمور نے 400 میٹر کی خواتین کی ریس 1:06.30 پر سلور میڈل جیتا جبکہ سونے کا میڈل پولینڈ کے کھلاڑی نے جیتا۔

ترکی نے ان چھ دنوں میں کل 15 تمغے جیتے ہیں جن میں چار سونے، 6 سلور جبکہ 5 برونزے ہیں۔ سوموار سے شروع ہونے والی چیمپیئن شپ اتوار کے روز اختتام پذیر ہو جائے گی۔

تبصرے
Loading...