ترکی امن کے لیے شام سے دہشتگردوں کا صفایا کرے گا، صدرایردوان
تہران میں ہونے والی ترکی – ایران- روس سہہ فریقی سربراہی اجلاس میں صدر رجب طیب ایردوان نے شام سے YPG/PKK جیسی دہشت گرد تنظیموں کا صفایا کرنے کے لیے ترکی کے عزم کو اجاگر کیا ہے کیونکہ دہشت گرد شام اور خطے میں امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔
اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی اور روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے ساتھ سہ فریقی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، صدر ایردوان نے کہا کہ انقرہ توقع کرتا ہے کہ اس کے آستانہ پارٹنرز شمالی شام میں امن، استحکام کے قیام کے لیے اس کی کوششوں کی مخلصانہ حمایت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ادلب میں اب امن ہے تو یہ آستانہ عمل کی بدولت ہے۔
اپنی طرف سے، ایرانی صدر رئیسی نے کہا کہ بغیر کسی بیرونی غیر ملکی مداخلت کے، شام کی قسمت کا فیصلہ اس کے عوام کو کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ تہران شام کے بحران کے سیاسی حل کی حمایت کرتا ہے۔