ترکی ہر شہری کو 5 مفت ماسک دے گا
جدید کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے نئے اقدامات کا ایک حصہ عوامی مقامات پر فیس ماسک کا لازمی استعمال ہے، حکومت ترکی نے اس فیصلے کے بعد قومی ڈاک خانہ شہریوں کو چہرے کے لیے ماسک مفت تقسیم کرنے کا عمل شروع کرے گا۔
ترکش پوسٹ اینڈ ٹیلی گراف آرگنائزیشن (PTT) ان شہریوں میں ماسک تقسیم کرے گی جو اس کی ویب سائٹ پر درخواست دے گی۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز وزارت ٹرانسپورٹ و انفرا اسٹرکچر اور وزارت صحت نے کیا۔
ہر شہری ہفتے بھر کے لیے پانچ ماسک کی درخواست کر سکتا ہے اور یہ اسے PTT کارگو کی جانب مفت گھر پر بھیجے جائیں گے۔
بیان کے مطابق 65 سال سے زیادہ اور 20 سال سے کم عمر کے افراد، جن کے گھر سے نکلنے پر ویسے ہی پابندی ہے، مفت ماسک کے لیے درخواست دینے کے اہل نہیں۔
وزیر صحت فخر الدین کوجا نے اعلان کیا ہے کہ COVID-19 کے 1,000 سے زیادہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اتوار تک ملک میں کروناوائرس کے ہاتھوں موت کے گھاٹ اترنے والے افراد کی تعداد 574 تک پہنچ گئی تھی۔