ترکی نے کورونا ویکسینیشن کو 50 سال سے زائد عمر والوں تک بڑھا دیا
ترکی کے وزیر صحت فرحت الدین کوجا نے بدھ کے روز کہا ہے کہ یکم جون تک ترکی اپنی حفاظتی ٹیکوں کی مہم میں 50 سال زائد عمر کے شہریوں کو شامل کرے گا۔
کورونا وائرس سائنسی مشاورتی بورڈ سے ملاقات کے بعد، کوجا نے اعلان کیا کہ جلد ہی ترکی اپنی ویکسین استعمال کرے گا۔
"میں اس خوشخبری کو بانٹنا چاہوں گا کہ ہم جلد ہی اپنے ہی CoVID-19 ویکسین کا انتظام کر لیں گے۔”
انہوں نے مزید کہا: "حالیہ پیشرفتوں اور صورتحال معمول پر لانے کے منصوبوں کے ساتھ، یہ واضح ہو گیا ہے کہ ہم اس موسم گرما میں وبا کے تباہ کن اثرات سے باہر آ جائیں گے۔”
مزید برآں، ترکی نے COVID-19 ویکسین کی 270 ملین خوراک لینے کے لئے سودوں پر دستخط کیے ہیں، "جو ہماری آبادی سے تین گنا زیادہ ہے۔”
کوجا نے کہا "اگلے ہفتے کے آغاز میں، ہمارے ملک میں ویکسین کی تقریباً 5 ملین خوراکیں پہنچیں گی۔
ترکی نے 17 مئی کے لاک ڈاؤن کے بعد آہستہ آہستہ زندگی معمول پر آ رہی ہے اور جس کے نتیجے میں ملک میں انفیکشن نمایاں طور پر کمی آئی ہے۔
امریکہ میں قائم جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق، دسمبر 2019 کے بعد سے، وبائی مرض نے 192 ممالک اور خطوں میں 3.4 ملین سے زیادہ افراد کی جانیں لی ہیں۔