کرونا وائرس، ترکی اختتامِ ہفتہ پر جزوی کرفیو لگائے گا

0 251

وزیرِ صحت فخر الدین کوجا نے اعلان کیا ہے کہ ترکی اختتام ہفتہ پر جزوی کرونا وائرس کرفیو لگائے گا۔ "کیونکہ اسکول اور یونیورسٹی کے داخلہ امتحانات ہونے والے ہیں، اس لیے صدر نے نوجوانوں کو مستثنیٰ قرار دیا ہے۔”

کرونا وائرس سائنس بورٹ نے استنبول، انقرہ اور بورصہ میں عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی تجویز دی تھی جس کے بعد حکومت نے ان شہروں میں ماسک کو لازمی قرار دیا۔

ترکی میں رواں ماہ کے آغاز سے چائے خانے، ریستوران، جم، پارکس، ساحل اور عجائب گھر کھلنے، شہروں کے درمیان سفری پابندیاں ختم کرنے اور بزرگوں اور نوجوانوں کے لیے گھر پر رہنے کے احکامات نرم کرنے کے بعدمتاثرین کی تعدادمیں اضافے کا رحجان نظر آ رہا ہے۔

پچھلے 5 دنوں میں روزانہ مریضوں کی تعداد تقریباً 1,500 تک جا پہنچی ہے جو اس سے پہلے 800 سے 900 مریض فی ہفتہ تھی۔

تبصرے
Loading...